وحید مراد (2 اکتوبر، 1938 - 23 نومبر، 1983) ایک نامور پاکستانی فلم اداکار، پروڈیوسر اور سکرپٹ مصنف تھے. وہ اپنی مدھر آواز، پرکشش شخصیت اور غیر معمولی اداکاری کی وجہ سے ناصرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا میں مشہور تھے۔ اپنی بے مثال اداکاری اور مقناطیسی شخصیت کی وجہ سے وہ ’چاکلیٹی ہیرو‘ کے نام سے بھی پہچانے جاتے تھے۔۔۔۔۔۔ (مزید پڑھئے)۔
وحید مراد نے بطور اداکار کل 124 فلموں میں کام کیا اور بطور مہمان اداکار 6 فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے بطور پروڈیوسر 11 فلموں کو پروڈیوس کیا۔ 1 فلم کی ہدایتکاری اور 4 فلمیں تحریر کیں.۔۔۔ (مزید پڑھئے)۔
وحید مراد پر 250 سے زیادہ اردو اور پنجابی گانے فلمائے گئے، اس میں وحید مراد کا اپنا گایا ہوا گانا جیسے تسے بیت گیا دن فلم اشارہ کے لئے بھی شامل ہے۔ احمد رشدی، مہدی حسن، مسعود رانا، اے نیئر، مجیب عالم، اسد امانت علی خان، غلام عباس، رجب علی، اخلاق احمد، محبوب پرویز، منیر حسین، بشیر احمد، شوکت علی، امانت علی خان، غلام علی، رفیق چوہدری اور سلیم رضا نے مختلف فلموں میں وحید مراد کے لئے گایا تھا.۔۔۔۔(مزید پڑھئے)۔
وحید مراد نے 35 ایوارڈز حاصل کئے۔ یہ فہرست وحید مراد کے فن کو سرہاتے ہوئے ان کو نوازے گئے ایوارڈز کی ہے۔۔۔۔۔ (مزید پڑھئے)۔